ڈاکٹر عافیہ کی سزا معاف: شہباز شریف کا امریکی صدر جو بائیڈن کو خط

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی: شہباز شریف نے جو بائیڈن سے سزا معاف کرنے کی درخواست کی

ڈاکٹر عافیہ کی سزا معاف:شہباز شریف کا امریکی صدر کو خط
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معاف اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے امریکی صدر خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معاف اور ان کی رہائی کی درخواست کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میری آپ سے امریکا اور میرے آبائی شہر لاہور میں ملاقات ہوئی۔
میں نے آپ کو ہمیشہ پاکستان اور اُس کے عوام کا دوست پایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جوبائیڈن سےکہاکہ میں آپ کی توجہ ایسے اہم معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔
جسے ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایف ایم سی کارسویل میں ستمبر 2010 سے قید ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 86 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں 16سال کی قید کاٹ چکی ہیں۔
اِن برسوں میں پاکستانی آفیشلز عافیہ صدیقی سے کونسلر ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
ملاقات کرنے والے تمام افراد نے ڈاکٹر عافیہ کو میسر علاج کی سہولیات سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں