دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ کی رقم حکومتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالت عظمیٰ کے ڈیمز فنڈ اکاؤنٹ میں موجود رقم کو حکومتی پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تحریر کردہ حکم نامے میں ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقلی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے تحریری فیصلے میں حکومت کو ایسے اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جس سے نجی بینکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ حاصل کیا جا سکے۔
سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکائونٹ میں منتقل کرنے اور عدالت میں قائم اکاؤنٹ کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عدالت عظمٰی کے فیصلے میں ڈیمز فنڈ کی منتقلی کے لیے حکومت کے پبلک اکائونٹ کا ذیلی اکائونٹ بھی کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں