“کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ: نیپرا کی سماعت کل”
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
کراچی کے شہریوں پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، ۔
شہر قائد کے صارفین پر بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
جس کا فیصلہ کل نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔
کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی۔
کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے ۔
جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافے کردیا جاتا ہے۔
تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کر چکا ہے۔
اور مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے اضافہ کردیا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں