مریم نواز کا کسانوں کی مدد پر زور” : “کسان کارڈ کی تقریب
کسان سے حکومت نہیں آڑھتی گندم خریدتا ہے:مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیشگوئی کررہی ہوں کہ یہ فتنہ ختم ہونے جارہا ہے، گھس بیٹھیوں کی سیاست اپنے آخری دموں پر ہے۔
حافظ آباد میں وزیراعلیٰ کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔
کسان کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس بار کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی۔
کہا گیا کسان گندم اگانا چھوڑ دیں گے مگر کسان کارڈ سے 6 ارب کی خریداری کرنے والے کسانوں کی اکثریت نے گندم کا بیج خریدا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط نظریہ ہے کہ کسان سے حکومت گندم خریدتی ہے۔
کسان سے حکومت نہیں آڑھتی گندم خریدتا ہے اور مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی غلط نظریہ ہے کہ کسان سے حکومت گندم خریدتی ہے۔
کسان سے حکومت نہیں آڑھتی گندم خریدتا ہے اور مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے۔
حکومت نے کبھی کسان سے گندم نہیں خریدی، کسان تو اونے پونے داموں آڑھتی کو فصل بیچ دیتا ہے کہ اسے اگلی فصل کے لیے قرضہ مل جائے گا۔
اور آڑھتی کسان کی محنت میں اپنا منافع شامل کرکے وہ گندم حکومت کو بیچ دیتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں