“امریکی انتخابات 2024: ٹرمپ کا کملا ہیرس پر سخت موقف”
عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے: ٹرمپ
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کاملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔
کولراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس سے ملک کو صاف کیا جائے گا۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنیوالے مائیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکہ کا اگلا صدر منتخب کرنے کے لیے امریکی ووٹر رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹ دیں گے۔
ابتدائی طور پر تو یہ انتخاب 2020 کے صدارتی انتخاب کا ’ری میچ‘ لگ رہے تھے ۰
تاہم جولائی میں صورتحال نے پلٹا اُس وقت کھایا جب صدر جو بائیڈن نے اس دوڑ سے دستبردار ہوتے ہوئے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں