گرینڈ جرگہ خیبرپختونخوا: سیاسی قائدین کی شرکت اور امن و امان پر بحث
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ، اہم امور پر غور
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ جاری ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی میزبانی میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی جرگے میں شریک ہیں۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹرعباد سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔
سیاسی جماعتوں کےارکان صوبائی اسمبلی، دیگرپارلیمنٹیرینز بھی جرگے میں شریک ہیں۔
ایمل ولی خان، پروفیسرابراہیم، محسن داوڑ، میاں افتخارحسین جرگے میں شریک، محمدعلی شاہ باچا، سکندرشیرپاؤ، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم بھی جرگے میں موجود ہیں۔
جرگے میں خیبر پختونخوا میں میں وامن وامان کی بگڑتی صورت حال اور خصوصاً ضلع خیبر کے واقعات کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں