“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح”

“ہمت کارڈ منصوبے کے تحت خصوصی افراد کی مدد”

میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایک اور خواب آج ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہمت کارڈ منصوبے پر بریفنگ دی۔
منصوبے کے تحت خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔
مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں خصوصی افراد کے ساتھ اظہار تشکر کیا ۔
اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے وہ دن آگیا جب ہم ہمت کارڈ دے رہے ہیں۔
اللہ کی شکر گزار ہوں کہ میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے۔
ہمت کارڈ کے تحت 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔
خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں