”جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزدگی پر وکلا برادری کی مبارکباد
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور لاہور بار کی یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزدگی پر مبارکباد
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کردی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت نے کہا ہے جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججوں میں سے ایک ہیں۔
یہ تقرری مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ دوست قوم کو ہیجان میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں۔
ہر چیز کومتنازعہ بنانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے؟
آئینی ترمیم ہوگئی، اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کے اگلے چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد دی ۔
کہا کہ اُن کی تقرری عدلیہ اور ملک بھر کیلئے بے حد سودمند ثابت ہوگی۔
خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں