جمہوریت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نہیں چل سکتی”: “خواجہ سعد رفیق

“مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کا بیان: جمہوریت ریموٹ کنٹرول نہیں”

جمہوریت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نہیں چل سکتی، سعد رفیق
پارٹی قیادت کی جانب سے ’پاور پالیٹکس‘ کے راستے کا انتخاب کرنے پر بظاہر ناخوش دکھائی دینے والے ایک اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت ریموٹ کنٹرول کے تحت نہیں چل سکتی اور نہ ہی اسے ارب پتی افراد کے ذریعے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
خود احتسابی اور جمہوریت کے بجائے اقتدار کی سیاست کرنے پر مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرح بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چاپلوسی اور جھوٹی تعریفیں کسی قابل سیاسی رہنماکو بھی برباد کر دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آنا سیاسی رہنماؤں کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ غلام حیدر وائیں کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹیاں حقیقی سیاسی کارکنان پر چاپلوسی کرنے والوں کو ترجیح دیتی ہیں۔
مزید کہا کہ سیاسی قیادت خودکو اور اپنے اہل خانہ کو قابلیت کا واحد علمبردار سمجھتی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں