“پاکستان کی محبت بھری سرزمین: ذاکر نائیک کا پیغام”
پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں ، ذاکر نائیک
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔
ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پارلیمنٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ۔
جس کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔
امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اسلام امن ، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے۔
میرا مقصد دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کا حقیقی پیغام اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات امن،رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔
اسلام کا پیغام عام کرنے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بعد میں اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ایوان کا دورہ بھی کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں