“قربان فاطمہ کی قیادت میں ساؤتھ پنجاب کی خواتین کا مظاہرہ”

“ساؤتھ پنجاب میں خواتین کا احتجاج: قربان فاطمہ کا بیان”

بہاولپور :سینئر عوامی خاتون رہنما و نامزد ایم پی اے قربان فاطمہ کا ساؤتھ پنجاب میں بانی چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی صدر و دختر احمد پور شرقیہ کنول شوزب کی ہدایت پر قربان فاطمہ کی قیادت میں ساؤتھ پنجاب کی خواتین بہاولپور میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہیں۔
اس موقع پر عوامی خاتون قربان فاطمہ کا کہنا تھا کہ۔ آج 2 اکتوبر بہت بڑا دن ہے آج کے دن پنجاب میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
جنوبی پنجاب کا احتجاج ضلع بہاولپور میں ہو رہا ہے یہ جنگ عمران خان کی اکیلے کی جنگ نہیں۔
یہ جنگ میرے اور آپکے بچوں کی جنگ ہے۔
آج نکلیں اپنی فیملی کے ساتھ بچوں کے ساتھ نکل کر اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں