صیہونی ریاست کی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا: ایرانی صدر

ایرانی صدر کا انتباہ: صیہونی ریاست کی جارحیت کیخلاف سخت جواب

صیہونی ریاست کی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے:ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کی رات اسرائیل کیخلاف میزائل حملے کو فیصلہ کن ردعمل اور اسرائیلی “جارحیت” کا فیصلہ کن جواب قرار دیدیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہے۔
ایران اور خطے میں امن کیلئے جائز حق کا استعمال کیا گیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے۔
ایران جنگجو نہیں ہے، لیکن وہ کسی بھی خطرے کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے۔
ایران کے ساتھ تنازعے میں نہ پڑیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں