“اسلام آباد میں فوج تعینات: شہریوں کو احتجاج سے پہلے سوچنے کا مشورہ”

“احتجاج سے پہلے 10 بار سوچیں: اسلام آباد میں فوج تعینات”

اسلام آباد میں فوج تعینات، شہری احتجاج سے پہلے 10 بار سوچیں، محسن نقوی
فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔
سیاسی ورکرز اور عام شہری کل احتجاج سے پہلے دس مرتبہ سوچ لیں۔
محسن نقوی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کو پاکستان میں دوبارہ سے تعینات کیا جا رہا ہے، ۔
ایس سی او کانفرنس ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
بطور پاکستانی آپ سیاست کریں لیکن 17 اکتوبر تک خیال کریں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی احتجاج کو مؤخر کرنے کا کہا ہے۔
کئی سال بعد اس طرح سربراہان مملکت پاکستان آنا ایک اعزاز کی بات ہے،۔
سیاسی ورکرز اور عام شہری کل احتجاج سے پہلے دس بار سوچیں، اس وقت اسلام آباد کے لیے بہت نازک وقت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملائشیاء کے وزیراعظم آ چکے، اس کے بعد سعودی وفد آرہا ہے،۔
اس کے بعد چین کے وزیراعظم آرہے ہیں اور ایس سی او کانفرنس ہے، کل کے احتجاج کی کال دے دی گئی ہے، ۔
پی ٹی آئی پاکستان کی جماعت ہے باہر کی جماعت نہیں۔
، کوئی ہیڈآف سٹیٹ یہاں ہو اور آپ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا بولیں یہ مناسب نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں