آئینی ترامیم کے پیکج کے لیے کوئی مقررہ وقت طے نہیں کیا گیا : عرفان صدیقی
آئینی ترامیم کے پیکج کی منظوری کے لیے کوئی ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا، عرفان صدیقی
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے پیکج کی منظوری کے لیے کوئی ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا۔
تجویز ہے کہ یہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے آگے بڑھ سکتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مجوزہ آئینی ترمیم، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی بات چیت کی۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو جے یو آئی ف کے دوبارہ سربراہ منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔
ملاقات میں مولانا اسد محمود اور جے یو آئی (ف) کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بعد ازاں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترامیم وسیع تر سیاسی اتفاق رائے حاصل کرنے کے بعد ہی منظور کی جائیں گی۔
اور اس حوالے سے ایک دو ہفتے میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں