“ملائیشیا کے وزیراعظم: پاکستان سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کریں گے”

“ملائیشیا کا پاکستان سے چاول کی درآمد کا اعلان: ایک لاکھ ٹن”

پاکستان سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کرینگے، وزیراعظم ملائیشیا
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کریں گے۔
آئندہ ماہ کراچی میں ملائیشیا اپنا تجارتر دفتر بھی کھولے گی۔
اسلام آباد میں شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اچھے الفاظ سے مخاطب کرنے، میزبانی، سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد برادر ملک ہے۔
میرا یہ دورہ بڑا معنی خیز ہے، قائد اعظم محمد علی جناح بصیرت افروز اور دور اندیش رہنما تھے۔
میں نے کئی بار ان کے فرمودات کا اپنی تقاریر میں حوالہ دیا ہے۔
داتو سری انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہمارا وسیع تبادلہ خیال نہ صرف دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ہوا ہے بلکہ بااعتماد دوست ملک کے حوالے سے ہوا ہے۔
ہم نے متعدد مسائل پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلے مہینے کولالامپور میں ملاقات کریں گے۔
ہمیں امید ہے کہ جن باتوں پر ہمارے درمیان اتفاق ہوا ہے، اس پر عملدرآمد کو ممکن بنائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں