“لاہور ایئر پورٹ: پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا”
پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس سمگلنگ کے الزام میں گرفتار
لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
جبکہ اس کے قبضہ سے بھاری مالیت کے موبائل فونز بھی برآمد کیئے گئے ہیں ۔
لاہور ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے لاکھوں مالیت کی موبائل سمگلنگ ناکام بنا دی ۔
جس میں 65 سے زائد موبائل فونز برآمد کر لئے۔
پہلی کارروائی میں دو بئی سے آنے والی پرواز پر قومی ائیر لائنز کی ائر ہوسٹس نادیہ بتول سے تیس قیمتی موبائلز برآمد کر کیئے گئے ۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق نادیہ نے موبائلز جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھے تھے۔
پکڑے گئے موبایلز کی قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔
تاہم دوسری جانب دوبئی سے ہی آنے والی ایک اور پرواز کے مسافر میاں بیوی سے 37 موبائلز برآمد ہو گئے۔
ارشد اور فریحہ نے موبائلز جسم کے ساتھ لگائے ہوئے تھے۔
موبائلز قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں