سی پیک کے تحت زرعی و صنعتی ترقی: نئے معاہدوں کی تفصیلات
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی و صنعتی معاہدوں پر دستخط
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی و صنعتی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز پاکستان اور چین کے مابین متعدد نئے معاہدوں پر دستخط سے ہوگئے۔
جس میں زراعت و صنعت کو بالخصوص شامل کیا گیا ہے۔
معاہدے کی رو سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملک کے زرعی اور صنعتی شعبے میں ترقی کے لیے معیاری پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔
پاکستان کی انٹرنیشنل انوویشن پارک لمیٹڈ اور چائنا نیشنل سیریلز، آئلز اینڈ فوڈسٹفس (سی او ایف سی او) کے درمیان بیجنگ میں زرعی شعبے میں 400 ملین ڈالر تک کی مالیت کا معاہدہ طے پا گیا۔
اس معاہدے کے تحت بہت سی پاکستانی مصنوعات کوعالمی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل سکے گی۔
اس معاہدے کے تحت پاکستان پاک چین فری ٹریڈ ایگریمینٹ کے ذریعے یورپی یونین، برطانیہ اور چین سمیت بڑی عالمی معیشتوں تک تجارتی معاہدوں کی بنیاد پر رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں