ٹرمپ کی تجویز: ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کو حملہ کرنا چاہیے
اسرائیل کوایران کی جوہری تنصیبات کونشانہ بنانا چاہیے‘ٹرمپ
سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کےجواب میں اسرائیل کوایران کی جوہری تنصیبات کونشانہ بنانا چاہیے۔
شمالی کیرولینا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا صدر جو بائیڈن کا ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔
ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔
اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل کی جگہ ہوتا تو ایران کی تیل تنصیات کی جگہ کسی متبادل جگہ کا انتخاب کرتا۔
اسرائیلی وزیراعظم کو یہ بات جاننی چاہیے کہ میری انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں