افغان باشندے کو غیر قانونی سمیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
کراچی: کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیر قانونی سمیں افغان باشندوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
رضویہ پولیس نے سادہ لوح شہریوں سے بائیو میٹرک سے حاصل کی جانے والی موبائل فون سمز بڑی تعداد میں برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او رضویہ عابد شاہ نے بتایا کہ شہریوں کے نام پر حاصل کی جانے والی موبائل فون سمز ڈکیت گروہ استعمال کرتے ہیں۔
گرفتار ملزم حمزہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ مختلف مقامات پر شہری کا بائیوم میٹرک کرنے کے بعد اسے ایکٹیو سم نہیں دیتے تھے۔
شہری کو یہ کہہ کر ٹال دیا کرتے تھے کہ بائیو میٹرک ٹھیک نہیں آرہا یا پھر انھیں بند سم دیدیا کرتے تھے۔
ملزم نے مزید بتایا کہ کامران افغانی جس کے پاس افغانستان کا شناختی کارڈ تھا۔
ایک سم 1200 میں خریدتا تھا اور اسے اب تک 400 سمز فروخت کر چکا ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں