لاہور میں احتجاج کے باعث رینجرز کی تعیناتی کی ضرورت
لاہور میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا
لاہور میں امن و امان کے قیام کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں رینجرز کو امن وامان قائم رکھنےکے لیے طلب کیاگیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔
لاہور میں احتجاج کے پیش نظر شہر کے داخلی راستے بند کرکے مختلف شاہراہوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔
جی ٹی روڈ سے بتی چوک آنے والا راستہ کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر بھی کنٹینر رکھ دیےگئے ہیں۔
رنگ روڈ محمود بوٹی سمیت مختلف مقامات سے بند ہے،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
بابو صابو انٹر چینج بھی کنٹینرز کے ذریعے سیل کردیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں