2014 کی دھرنے کی یاد: خواجہ آصف اور پی ٹی آئی اسلام آباد پر حملہ
پی ٹی آئی اسلام آباد پر حملہ آورہے : خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ 2014میں بھی پی ٹی آئی نے دھرنا دیا اور چینی صدر کا دورہ بھی ملتوی کرایا۔
اس کے بعد ہمیں ایک سال انتظار کرنا پڑا ، اب وطن عزیز میں ایک بڑی کانفرنس ہونے جارہی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کا اجلاس ہورہاہے، ایس سی اوسے پاکستان دنیا کے سیاسی نقشے پر نظرآرہاہے۔
پی ٹی آئی نے10سال بعد پھر وہی سازش شروع کر دی ہے۔
ایس سی او آنےوالے وقت میں یواین سے بھی زیادہ اہم ہوجائےگی۔
خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلےایک سال سےفلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔
فلسطینیوں کے قتل عام پراقوام متحدہ کوئی کردارادانہیں کرسکی، کشمیرکی 1948کی قرارداد پر اب تک عملدرآمدنہیں ہوسکا۔
بڑی طاقتوں کی مرضی پر فوری طور پر عمل ہوجاتاہے، 10سال میں پاکستان اقوام عالم میں اپنامقام بنانے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی نے پاکستان کا مقام بنانے کی کوشش کوسبوتاژ کی۔
مسلح جتھوں میں سیکڑوں افغان باشندے موجود ہیں۔
افغان باشندوں کو گرفتاربھی کیاگیا جبکہ افغانستان سے امدادلی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں