20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی: ستمبر 2024 میں 1000 روپے کی بچت

آٹے کی قیمت میں کمی: 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64 روپے

20 کلو آٹے کے تھیلے قیمت میں 1000 روپے سے زائد کمی
ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے ریکارڈ کی گئی۔
جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 38.12فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر5.50فیصدکی کمی ہوئی۔
اگست 2024میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی تھی جوستمبرمیں کم ہوکر 1744.64روپے ہوگئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں