“بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ: پاکستانی ساحلی پٹی کے لیے خطرے کی علامت”
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل کا خدشہ
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے جو طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
این ای او سی نے ابتدائی الرٹ جاری کرتے ہوئےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سسٹم اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کرسکتا ہے۔
این ای او سی کے مطابق بحیرہ عرب میں تشکیل پانے والا ہوا کاکم دباؤ اس وقت لکشدیپ ویلی کے قریب موجود ہے۔
اور امکان ہےکہ شمال مغرب کی جانب حرکت کرے گا۔
ابتدائی پیش گوئی میں ہوا کے کم دباؤ کی شدت اور حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا گیا ہےکہ یہ سسٹم اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستانی ساحلی پٹی کو متاثر کرسکتا ہے ۔
این ای او سی کے جاری کردہ انتباہ میں مزید کہا گیا ہےکہ امکان ہےکہ ہوا کا یہ کم دباؤ ایک مکمل سمندری طوفان میں تبدیل ہونے اور پاکستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں