جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کا اسٹریٹجک ویژن انسٹیٹیوٹ میں انعقاد
جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کا اسلام آباد میں انعقاد
جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس 2024 کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد اسٹریٹجک ویژن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔
کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔
کانفرنس میں پاکستان کے ممتاز پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ریٹائرڈ زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی اور مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں