پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان: 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر بڑھنے کی توقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا کی تجاویز سامنے آگئیں

پیٹرولیم مصنوعات میں 2 روپے75 پیسے اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے پچھہتر پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا نے تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کا منافع بڑھانے کی تجاویز تیار کرلیں۔
ذرائع کےمطابق تیل کمپنیوں کامنافع ایک روپے پینتیس پیسے اضافے سے نو روپےبائیس پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔
پٹرول پمپس کامنافع1.40روپےاضافےسے10روپے4 پیسےفی لیٹرکرنےکی تجویز ہے۔
اس وقت ڈیزل اورپیٹرول پرمارجن8روپے64پیسےفی لیٹرہے۔
ذرائع کےمطابق منافع میں مجوزہ اضافےمیں پٹرول پمپس کوڈیجیٹلائزکرنےکی لاگت بھی شامل ہوگی۔
تیل کمپنیزکےمجوزہ منافع میں50پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہیں۔
جبکہ پٹرول پمپس کےمجوزہ منافع میں 25پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔