“بجلی چوری کے خلاف مہم: 114 ارب روپے وصولی کی کامیابی”

“بجلی چوری مہم: ملک بھر میں 85 ہزار چوروں کے خلاف کارروائیاں”

بجلی چوری مہم، ابتک 114 ارب روپے سے زائد وصول
ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 85 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 121 ارب روپے سے زائد وصول کرلیے گئے۔
اکتوبر کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد، پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے بجلی چوروں سے ایک ارب 42 کروڑ کروڑ،5 لاکھ روپے وصول کیے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے 121 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں