دُکی کوئلہ کانوں پر حملے: 21 کان کنوں کی ہلاکت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

دُکی کوئلہ کانوں پر حملے کے بعد ہلاکتیں، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بلوچستان: دُکی کی کوئلہ کانوں پر حملے اور کان کنوں کی ہلاکت پر شٹرڈاؤن ہڑتال
بلوچستان کے علاقے دُکی میں کوئلہ کانوں پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملے اور فائرنگ سے کان کنوں کی ہلاکتوں پر علاقے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی گئی۔
دکی میں 21 مزدوروں کے قتل کے خلاف تاجر برادری، سیاسی جماعتوں اور مزدوروں کی تنظیموں کی اپیل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
جبکہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور شہریوں نے میتوں کے ہمراہ دکی کے باچا خان چوک پر دھرنا دیا۔
جو کئی گھنٹوں بعد صوبائی وزرا سے مذاکرت کے بعد ختم کیا گیا۔
گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کانوں پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملے اور جدید اسلحے سے وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا تھا۔
دہشتگرد حملے میں 21 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں