“بابا صدیقی کے قتل کے وقت گارڈ کی آنکھوں میں لال مرچ پھینکی گئی”

“قتل کے وقت بابا صدیقی کے گارڈ کو لال مرچ سے بے ہوش کیا گیا”

بابا صدیقی پر گولیاں چلاتے وقت گارڈ کی آنکھوں میں کیا ڈالا؟
ممبئی: بھارتی سیاستدان اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے وقت شوٹرز نے ان کے گارڈ کی آنکھوں میں لال مرچ پھینکی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز قبل قتل کیے جانے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کے قتل میں جن دو شوٹرز کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ان سے تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بابا صدیقی کو قتل کرتے وقت قاتلوں نے ان کے گارڈ کی آنکھوں میں لال مرچ پھینکی تھی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ تمام 3 شوٹرز اپنے ساتھ لال مرچ پاؤڈر اور کالی مرچ کا اسپرے ساتھ لائے تھے۔
جیسے ہی ایک شوٹر نے بابا صدیقی پر فائرنگ کی۔
اس وقت باقی دو شوٹرز نے وہاں موجود واحد گارڈ کی آنکھوں میں لال مرچ پھینک دی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں