بابر اعظم کو ڈراپ نہیں، ریسٹ دیا گیا” : “اظہر محمود

“پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ریسٹ دیا گیا”

بابر اعظم کو ڈراپ نہیں ریسٹ دیا گیا ہے، اظہر محمود
پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 وکٹیں لینی ہیں۔
اگر ہم سپن کیساتھ جاتے ہیں تو انگلینڈ کو آؤٹ کرسکتے ہیں، ہمارا پچ کے حوالے سے کلئیر پلان تھا۔
بابر اعظم کو ڈراپ نہیں ریسٹ دیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہنا تھا کہ امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بال سپن ہوگا۔
بابر اعظم ہمارے نمبر ون بیٹسمین ہیں ہم چاہتے ہیں وہ فریش ہوکر واپس آئے۔
سینئیر کھلاڑی مسلسل کرکٹ کھیلتے آتے آرہے تھے۔باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسی ٹیکنیک کسی کی نہیں ہے۔
ان کی جگہ کوئی بیٹسمین ہی کھیلے گا، انہیں ڈراپ نہیں ریسٹ دیا گیا ہے، وہ کھیلنے چایتے تھے۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں سارے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، صرف مہران ممتاز ایک نیا کھلاڑی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں