“بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں سے برابر ججز ہونے چاہئیں”
تمام صوبوں سے برابر ججز ہوں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام اور ججز کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل کرنا ہمارا مطالبہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ۔
غریب ترین خواتین کو مالی مدد فراہم کی، مصر سمیت دنیا کے مختلف ممالک بھی بی آئی ایس پی کی طرح خواتین کی مالی مدد کا پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
پروگرام دنیا میں ایک مثال بن چکا ہے۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کے عوام کو حق دیئے، بینظیر بھٹو ملکی معیشت کو ایسے چلاتی تھیں۔
کہ اگر ہاری اور کسان کو معاشی فائدہ ہو گا تو ملک کو بھی فائدہ ہوگا،۔
آصف زرداری پہلی بار صدر بنے تو اجناس باہر سے منگوائی جاتی تھیں، ۔
پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم ، چاول اور چینی باہر سے منگواتا تھا۔
، یوکرین ، روس ، امریکا اور یورپ کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا جاتا تھا، صدر زرداری نے فیصلہ کیا جو پیسے باہر جاتے ہیں۔
، وہ پیسے اب ملک کے کسانوں کی جیب میں جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں