“محکمہ موسمیات: 15 اکتوبر کے بعد موسم میں تبدیلی کا امکان”

“15 اکتوبر: لاہور میں موسم کی تبدیلی اور گرم دنوں کا اختتام”

گرمی کا زور برقرار، 15 اکتوبر کے بعد موسم میں تبدیلی کا امکان
محکمہ موسمیات کی جانب سے 15 اکتوبر کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں ماہ اکتوبر کے آغاز میں گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا۔
صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
جبکہ شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔
دن گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی محسوس کی جائیں گی، 15 اکتوبر کے بعد موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان ہے،۔
شہر میں سموگ کی اوسط شرح 200 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں