“قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا امکان”

“قومی اسمبلی اجلاس: آئینی ترمیم کے لیے تاریخ مقرر”

قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان
قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتوں کے مسودوں کی روشنی میں حتمی مسودہ تیار ہوگا۔
پی ٹی آئی بھی 17 اکتوبر کو اپنا مسودہ پیش کرنے کا وعدہ کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیمی بل کی منظوری کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے۔
مگر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اس وقت حکمراں اتحاد میں شامل پارٹیوں کے اراکین کی مجموعی تعداد 215 ہے۔
ان میں مسلم لیگ (ن) کے 111، پاکستان پیپلز پارٹی کے 70، ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ (ق) کے پانچ استحکام پاکستان پارٹی کے چار، مسلم لیگ ضیا، باپ، اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں