مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ وصول کرلیا، ایک دن کی مہلت طلب
مولانا فضل الرحمان نے حتمی مسودہ وصول کرنے کے بعد ایک دن کا وقت مانگ لیا
26ویں آئینی ترمیم کی اتفاق رائے سے منظوری کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی مرکز بنی ہوئی ہے۔
جہاں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی وقفے وقفے سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ فضل الرحمان کو پیش کیا۔
سربراہ جے یو آئی ایف نے مسودہ وصول کرنے کے بعد مشاورت کیلئے ایک روز کا وقت مانگ لیا ہے۔
حکومت کی جانب سے حتمی مسودہ مولانا فضل الرحمان کے حوالےکر دیا گیاہے۔
جبکہ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ آئینی ترمیم آج رات ہی منظور کرانے کی منصوبہ بندی ہے ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں