نیٹو مشقوں کے دوران روس میں جوہری میزائل کا تجربہ
روس، جوہری یونٹ کے تجربے کے دوران میزائل داغے گئے
روس کے شمال مغربی علاقے میں جوہری یونٹ کے تجربے کے دوران میزائل داغے گئے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ روس ایک میزائل یونٹ کی تیاری کا تجربہ کر رہا ہے جو اس کی اسٹریٹجک جوہری افواج کا حصہ ہے۔
تجربہ ماسکو کے شمال مغرب میں واقع ٹیور کے علاقے میں اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔
جب نیٹو نے اپنی سالانہ جوہری مشقیں کیں اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جنگ کے لیے اپنی فتح کے منصوبے کی نقاب کشائی کی۔
اس معائنے میں یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں سے لیس ایک یونٹ شامل ہے۔
جس کی رینج 11,000 کلومیٹر (6،835 میل) تک ہے۔
جو امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کے لئے کافی ہے اور متعدد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں