ملتان میں آتش بازی کا دھماکا: 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان: آتش بازی کے دھماکے سے جانوں کا ضیاع، حکام کی تحقیقات جاری

ملتان: آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے آغا پورہ میں گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے چھت گر گئی۔
جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ملتان سٹی پولیس افسر (سی پی او) صادق علی ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان میں دھماکا ہونے کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی۔
اور بدقسمت واقعے میں 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی افراد زخمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
متوفیوں کی شناخت ریاض، منشا اور صفیہ بانو کے نام سے ہوئی۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملتان پولیس، ریسکیو 1122، کرائم ریکارڈ آفس (سی آر او)، بم ڈسپوزل اور دیگر حکام کی ٹیموں نے موقع پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
اس میں کہا گیا کہ سی پی او ڈوگر اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جائے حادثہ اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں