نواز شریف اور مریم نواز کا دورہ برطانیہ: شیڈول جاری

نواز شریف اور مریم نواز کا برطانیہ اور امریکہ کا سفر

نواز شریف اور مریم نواز کے دورہ برطانیہ کا شیڈول جاری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ برطانیہ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف جمعے کو دبئی، برطانیہ امریکہ اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جمعے کے روز لاہور سے دبئی روانہ ہوں گے اور ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔
اس کے علاوہ نواز شریف ہفتے کو لندن پہنچیں گے اور لندن میں دو دن قیام کے بعد منگل کو امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔
تاہم امریکہ میں چار دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی۔
نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں