تین طلاقیں اکٹھی دینے کا عمل: اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم فیصلہ
3 طلاقیں اکٹھی دینے پر سزا دی جائے: اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔
چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے، شادی اخراجات 2500 روپے سے بڑھا کر 2 تولہ سونا، جہیز کی مالیت بھی 2 تولہ سونے کے برا بر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔
کونسل نے فیصلہ کیا کہ چونکہ اس موضوع پر ایک ڈرافٹ پہلے ہی کونسل تیار کرچکی ہے اس لیے یہ ڈرافٹ حکو مت کو بھجوادیا جا ئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں