مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر بائیڈن کا بیان
ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں پر بات جاری ہے، بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے ہم ایران کی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں پر بات کر رہے ہیں۔
اور ان کے اس بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔
ہمیں توقع نہیں ہے کہ کم از کم جمعرات تک اسرائیل، ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں پر کسی قسم کی جوابی کارروائی کرے گا۔
جب ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ایران کی تیل کی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرتے ہیں۔
تو بائیڈن نے کہا کہ ہم اس پر بات کر رہے ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہر حال میں تھوڑا بہت تو ہو گا۔
بائیڈن کے اس بیان کے بعد مشرق وسطیٰ میں حالات بگڑنے کے خطرے کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں