“ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کے شوہر کی گرفتاری کی تفصیلات”
غیراخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے کا الزام: دانیہ شاہ کا شوہر گرفتار
فیڈرل انویسی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزم حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کو گزشتہ روز پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے شجاع آباد سےگرفتارکیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کا شوہر ہے۔
ایف آئی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں