“بیرسٹر گوہر: ججز کی آزادی ضروری، انصاف کی بنیاد”
ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ہو گا، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینبیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ہوا کہ عدالت کے اندر ایک اور عدالت قائم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں نان ججز کی تعداد 8 جبکہ ججز کی تعداد 5 رکھی گئی، اب وہ نان ججز ججوں کی اے سی آر لکھیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیشہ یہی اصول رہا ہے کہ ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرے گا۔
ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا۔
انکا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کم ہوں گے تو عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے گا۔
موجودہ حکومت نے پارلیمان کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا ہے۔
یہ اراکین پارلیمنٹ کو تحفظ نہیں دے سکے عوام کو کیا دیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں