26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے: زرداری، بلاول، نواز شریف اور فضل الرحمٰن کی ملاقات

26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت: زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمٰن کا اتفاق رائے

عدالتی اصلاحات تک اتفاق رائے ہوگیا‘، صدر زرداری، بلاول، فضل الرحمٰن، نواز شریف کی آئینی ترمیم پر مشاوت
صدر مملکت آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے۔
جہاں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاوت کی گئی۔
صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے ۔
جہاں انہوں نے نواز شریف کی طرف سے دیے جانے والے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سید نوید قمر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو شامل ہیں۔
قبل ازیں عشائیے میں شرکت کے لیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے۔
جاتی امرا آمد پر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں