26ویں آئینی ترمیم پر اہم ملاقات: آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمٰن
آصف زرداری، فضل الرحمٰن آج نواز شریف سے ملاقات کرینگے
مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہوں گے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو آج عشائیہ پر مدعو کیا ہے۔
شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں عشائیہ کے بعد اہم ملاقات بھی ہوگی ۔
جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
عشائیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے حوالے سے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری اور مولونا فضل الرحمٰن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں اتفاق رائے ہو چکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں