“سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری میڈیکل ٹیسٹ کے لیے دوبارہ امتحان کا حکم دے دیا”
سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ دوبارہ لینے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیدیا۔
.ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ نےایم ڈی کیٹ سےمتعلق مختصرفیصلہ سنادیا۔ عدالت نےایم ڈی کیٹ کاپرچہ دوبارہ لینےکاحکم دے دیا۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے پچھلی سماعت پر کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا، کمیٹی نے کچھ کام کیا یا گھر پر سوتے رہے؟
کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں ناریجو نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
شیریں ناریجو نے کہا کمیٹی نے امتحان کے نظام کو چیک کیا ہے، درخواست گزاروں کے بیانات اور شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کچھ طلبا نے رابطہ کیا کہ امتحان دوبارہ نہیں ہونا چاہیے ایسے طلبا کے بیانات بھی لیے ہیں، ۔
کمیٹی کی تحقیقات میں امتحان کے نظام میں خامیاں پائی گئی ہیں۔
مختلف پوائنٹ پر سسٹم کمپرومائز ہوا ہے، امتحانی نظام کے ذمہ داران میں 40، 42 افراد شامل رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں