“قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا”
مسلسل ناکامیوں کے بعد جیت پر خوشی ہے، شان مسعود
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ میری کپتانی میں مسلسل 6 میچز ہارنے کے بعد طویل عرصے بعد سیریز میں جیت پر خوشی ہوئی جس کا کریڈٹ پاکستانیوں کو دینا چاہتا ہوں۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے راولپنڈی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اس طرح کی پچز نہیں بنائی گئیں۔
لیکن ہمیں ہر قسم کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ ٹیسٹ ٹیم بننے کے لیے صرف اسپن نہیں بلکہ ہر قسم کی کنڈیشنز پر 20 وکٹیں بھی لینا ہوں گی۔
اور رنز بھی اسکور کرنا ہوں گے کیوں کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ٹیسٹ سیریز ہوم اور 3 اوے ہوتی ہیں تو ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں