“ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی گرفتاری: مکمل تفصیلات”
پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا
دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔
آپبارہ پولیس نے کارسرکار میں مداخلت پر ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی جانب سے روٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر گالیاں بھی دی گئی تھیں۔
بعدازاں دونوں میاں بیوی وہاں لگے ہوئے بیرئیرز خود ہٹاکر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
جہاں پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم کے لیے راستے بند کیے جانے پر ان کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں