“لاہوریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی: بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی”
بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی، لاہور یوں کیلئے ایمرجنسی الرٹ جاری
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر لاہوریوں کے لئے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ کی سموگ تیز ہوا کے نتیجے میں لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز ہوا تھمتے ہی لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 800 سے 191 پر آ گیا۔
بھارت سے چلنے والی 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں لاہور میں داخل ہونے سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔
بھارتی علاقوں میں فصل کی باقیات جلانے سے آلودگی بڑھی، تیز ہوا سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی متاثر ہو رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے شہریوں سے ماسک پہننے، کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر شہری سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں