27ویں آئینی ترمیم پر حکومتی مؤقف – عطا تارڑ کی وضاحت

کیا حکومتی حلقے 27ویں آئینی ترمیم پر غور کر رہے ہیں؟

حکومتی حلقوں میں 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے صرف میڈیا پر بازگشت سنی ہے۔
حکومت کے کسی اجلاس میں اور ہماری قانونی کمیٹیوں کے اندر آئینی ترمیم کا ذکر نہیں کیا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی حلقوں میں کوئی ایسا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔
اور نہ ہی اس پر کوئی گفت و شنید کی گئی ہے، قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے چیف جسٹس کی تقرری کی گئی۔
پریکٹس اور پروسیجر میں بالکل واضح ہے کہ بینچ میں کون بیٹھے گا اور کس طرح فیصلہ سازی ہوگی۔
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کا مقصد قانونی اصلاحات کرنا ہے۔
اگر پارلیمان یہ سمجھے گا کہ مزید قانونی اصلاحات ہونی چاہئیں۔
اس پر مشاورت کی ضرورت ہے تو اس کے اور بڑے پہلو ہیں جو زیر غور آسکتے ہیں۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اگر اپنا کام جاری رکھتی ہے تو یہ ملک کے لیے اور جمہوریت کے لیے خوش آئند ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں