جائیداد کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ: ایف بی آر کا نیا فیصلہ

ملک کے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ: تفصیلات جانیں

ملک کے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھ گئی
ایف بی آر نے ملک کے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی ہیں۔
جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب لانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 56 شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن کی شرح 80 فیصد تک بڑھا دی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کرہ نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد کے ای 7 میں پراپرٹی کی قیمت فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 50 ہزار، سیکٹر ای 6 اور ایف 7 میں فی اسکوائر یارڈ کی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار، جبکہ ایف 7 میں فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 40 ہزار، ای 11 میں 70 ہزار مقرر کر دی ہیں۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ ایبٹ آباد، اٹک ، بہاولنگر اور بنوں میں بھی جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
جبکہ بھکر، بہاولپور، چکوال ، چنیوٹ اور ڈیرہ اسمعٰیل خان میں بھی نئے پراپرٹی ریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ اور گجرات میں بھی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ اسی طرح حافظ آباد، ہری پور، کراچی اور قصورمیں بھی پراپرٹی کے نئے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں