عوامی حقوق کی جدوجہد میں کردار: پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کا مستقبل

سیاسی برداشت اور رواداری: عوامی حقوق کی جدوجہد میں اہمیت

علی پور (خبر نگار)پی ٹی آئی سمیت جو سیاسی جماعت بھی عوامی حقوق کی جدو جہد میں اپنا کردار ادا کرے گی وہ اقتدار حاصل کرسکتی ہے ۔
پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ جمہوریت کی خاطر اپنے سیاسی رویوں میں لچک پیدا کرے تو ملک میں جاری سیاسی معاشی اور دیگر مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز صحافی کالم نگار اور سینئر اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے سہیل اختر گوپانگ کی رہائش گاہ پر گفتگو کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں تحمل برداشت اور رواداری کے علاوہ بروقت سیاسی فیصلہ لینے سے ہی لیڈر شپ پروان چڑھتی ہے۔
اس وقت ملک میں سیاسی جماعتوں کے درمیان وسیع البنیاد آپسی ڈائلاگ کی اشد ضرورت ہے۔
جس کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی قائدین سیاست کو سیاست تک محدود رکھیں ذاتی دشمنی تک نہ لے جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقتدرہ سمیت تمام سیاسی قوتیں ملکی حالات کے حوالے سے سوچ بچار کررہی ہیں تاہم انہیں فی الحال کامیابی حاصل نہیں ہوپا رہی ہے۔
تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ بات چیت کا درواذہ کھلا ہے سینئر اینکر پرسن سہیل وڑائچ گزشتہ روز علی پور کے نواحی علاقے بستی چوک نذیر والہ میں اپنے ساتھی حمزہ ملک کے ولیمہ میں شریک ہونے کے لئے آئے تھے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ قاسم بلوچ مقبول احمد شیخ سلیم محمد عبداللہ محمد بلال ماجد نظامی مظہر جاوید محمد یاسین سندس نبھاؤ خان گوپانگ حماد قریشی چوہدری نوید احمد بھی موجود تھے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں