“5 سالہ نجکاری پلان کا اعلان: پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری”
وفاقی حکومت کا 5 سالہ نجکاری پلان سامنے آگیا
وفاقی حکومت کی جانب سے 5 سال 29-2024 کے لیے تیار کردہ نجکاری پلان سامنے آگیا۔
پلان کے تحت 3 مختلف مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت نجکاری کی جانب سے تیار کردہ فہرست کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کی جائے گی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پلان کے تحت زرعی ترقیاتی بینک، فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ، 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک کی نجکاری پہلے مرحلے میں ہوگی۔
دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا نجکاری عمل دوسرے مرحلے میں مکمل کیا جائےگا۔
دوسرے مرحلے میں 6 سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں لاہور، ملتان ، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا پلان تیارکیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں